Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کرکٹر محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے محسن حسن خان کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ محسن خان نے حال ہی میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی اور کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی جسے احسان مانی نے قبول کر لیا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ محسن خان جیسے کرکٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ کسی صورت آسان نہیں مگر ہمیں ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ محسن حسن خان نے بھی موقع دینے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو ان کی ضرورت پڑی تو حاضر ہوں گے۔ مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔