Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی ایک ماہ کے دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ احسان مانی کو آئی سی سی کے سابق صدر کی حیثیت سے ورلڈکپ میچوں کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
چیئیرمین پی سی بی فائنل میچ تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مہمان ہوں گے۔ اس کے بعد 15 سے 20 جولائی تک آئی سی سی کا سالانہ اجلاس منعقد ہو گا جس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم میں انتشار اور گروپ بندی کی خبروں پر چیئرمین پی سی بی ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے اور انھیں یکجا ہوکر کھیلنے کی ہدایت کریں گے۔ اس سے پہلے چیئرمین پی سی بی سرفراز احمد کو فون بھی کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی وسیم خان بھی آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل دیکھیں گے اور آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں وہ بھی شریک ہوں گے۔