Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد پاکستان کے لیے صورت حال مزید مشکل ہوگئی۔ ساؤتھ افریقہ سے کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کے پانچ میچز میں نو پوائنٹس ہوگئے۔ پاکستان کے پانچ میچز میں تین پوائنٹس ہیں۔ کیویز اگلے چاروں میچز ہارے اور پاکستان جیت جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔
کیوی ٹیم ایک میچ مزید جیت گئی تو اس کے پاکستان کے ساتھ گیارہ پوائنٹس ہوسکتے ہیں اور پھر فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ کی کامیابی پاکستان کے خلاف نہ ہو۔ آسٹریلیا کے چھ میچز میں دس پوائنٹس ہیں اور کینگروز سیمی فائنل کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔ انگلینڈ کے پانچ میچز میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔
اگر انگلش ٹیم اگلے چار میں سے ایک میچ ہاری اور پاکستان چاروں جیت گیا تو پاکستان لاسٹ فور میں جگہ بنا لے گا۔ بھارت کے چار میچز میں سات پوائنٹس ہیں۔ اگلے پانچ میچز میں بھارتی ٹیم دو جیتے اور تین ہار گئی تو اس کا فیصلہ بھی پاکستان کے ساتھ رن ریٹ پر ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔