Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے ورلڈکپ میں اب تک اپنے مداحوں کو مایوس کیا ہے اور چھ میچز میں اسے صرف ایک ہی کامیابی مل سکی ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے کوچ اوٹس گبسن نے شکستوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینیئر کھلاڑی پرفارم نہیں کررہے اور جس ٹیم میں تمام ہی سینیئر کھلاڑی پرفارم نہ کرسکیں وہ ٹیم کیسے کامیاب ہوسکتی ہے؟
اوٹس گبسن نے امید ظاہر کی اگلے میچز میں فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ اور ڈیوڈ ملر فارم میں آجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ورلڈکپ سے پہلے کھیلے گئے آخری دس میں سے آٹھ میچز جیت کر آرہے تھے مگر یہاں آکر ناجانے کیا ہوگیا۔
ساؤتھ افریقی کوچ نے مزید کہا کہ ہم بیٹھیں گے اور اس مسئلہ کا حل نکالیں گے۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ورلڈکپ سے تقریباََ باہر ہوچکی ہے اور ان کا اگلا میچ 23 جون کو پاکستان سے ہوگا۔