Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ میں واپسی کے بعد ڈیوڈ وارنر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ورلڈکپ 2019 میں ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے بنگلہ دیش کے خلاف 166 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں چودہ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ اس اننگز کے ساتھ ڈیوڈ وارنر نے ایک ورلڈ ریکارڈ بھی بناڈالا۔
ڈیوڈ وارنر ورلڈکپ کی دو اننگز میں 150 سے زائد رنز بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔ انھوں نے چھٹی مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی مگر ابھی تک ڈبل سنچری نہیں بناسکے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف بھی ڈیوڈ وارنر کے پاس ڈبل سنچری بنانے کا موقع تھا مگر ان سے یہ سنگ میل عبور نہ ہوسکا۔ ڈیوڈ وارنر اس ورلڈکپ کے 6 میچز میں دو سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 447 رنز بناچکے ہیں۔