Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لارڈز کرکٹ گراونڈ میں پریکٹس کے دوران محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کو دبے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کپتان کسی کی ٹویٹس دیکھ کر میچ کے فیصلے نہیں کرتا۔ انھوں نے عمران خان کی ٹویٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ٹویٹس میں دی گئی ہدایات پر عمل کر کے میچ کے فیصلے نہیں کیے جاتے۔
پاک بھارت میچ سے قبل عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں سرفراز احمد کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں۔ اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور پرعزم ہیں کہ آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
محمد حفیظ نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی پر سب کو اعتماد ہے، ٹیم میں کوئی تفریق نہیں، ہم نے ابھی تک اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن قوم سے ایسے ردعمل کی امید نہ تھی۔