Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت ہاتھوں شکست کے بعد سے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ قومی ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے گروپنگ کی جارہی ہے۔ پی سی بی اور کپتان سرفراز احمد نے ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیدیا ہے مگر قومی ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اختلافات کی خبریں بہت تکلیف دہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میدان میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں لیکن اس قسم کی خبریں پھیلا کر میدان سے باہر تو ٹیم کی عزت خراب نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان اور کوچ کا کام میدان تک ہوتا ہے جبکہ ڈریسنگ روم سے اس قسم کی خبریں باہر نکلنا مینیجر کی نااہلی ہے۔
محسن حسن خان نے کپتان اور کوچ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا مزاج مختلف ہوتا ہے لیکن کپتان اور کوچ کی ذمہ داری ہے کہ ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کو ایک ساتھ لے کر چلیں۔