پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ایک مرتبہ پھر سابق کھلاڑیوں سے کام لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کے علاوہ مزید ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان سابق کرکٹرز سے نوجوان کھلاڑیوں کی گرومنگ کا کام لینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان، محمد یوسف اور مصباح الحق کو انڈر-19 ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کی آفر کی تھی مگر بورڈ کے تینوں میں سے کسی ایک کے ساتھ معاملات طے نہیں ہو سکے تھے۔ وسیم خان کا ماننا ہے کہ جونیئر کھلاڑیوں کی گرومنگ دورہ حاضر کے ریٹائرڈ کرکٹرز سے کروائی جائے اور اختیارات ملنے کے بعد وسیم خان ایک مرتبہ پھر سابق کرکٹرز کو جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔