بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں تین ہفتوں کے لیے آرام دیا گیا تھا مگر سنجیدہ نوعیت کی انجری کے باعث اب وہ پورے ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔ شیکھر دھون کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر سچن ٹنڈولکر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیکھر دھون ورلڈکپ میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے اور یوں اچانک اہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانا بہت افسوسناک بات ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے امید ظاہر کی کہ شیکھر دھون بھارتی ٹیم میں شاندار واپسی کریں گے۔ سابق کرکٹر نے ریشب پانٹ کو بھی پیغام دیا کہ خود کو منوانے کیلئے انھیں ورلڈکپ سے بڑا موقع نہیں مل سکتا۔