Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ کینگروز کی فتح کے باوجود سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن ٹیم کی حکمت عملی سے ناخوش نظر آئے۔ شین وارن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کینگروز میگا ایونٹ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کیلئے مشکل کھڑی کر سکتے ہیں مگر انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف جس طرح کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے اسے تبدیل کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم میں جارح مزاج بیٹسمین موجود ہیں مگر ان کا بہتر انداز میں استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ تینوں نے لمبی بیٹنگ کی جبکہ جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کو زیادہ بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں ملا۔ شین وارن کہتے ہیں کہ انھیں آخری دس اوورز میں استعمال کرنے کے بجائے پہلے موقع دیا جائے۔