Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کئی غیرملکی کرکٹ اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ پہلی مرتبہ غیرملکی لیگ کھیلیں گے۔ ٹورنٹو نیشنلز نے یووراج سنگھ اور برینڈن میک کولم سمیت ٹرینٹ بولٹ، کیرون پولارڈ اور سندیپ لمیچنے جیسے معروف کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ جارج بیلی، سنیل نارائن، تھیسارا پریرا، فواد احمد اور نروشان ڈکویلا مونٹریئل ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔
ایڈمنٹن رائلز نے کین ویلیمسن، بین کٹنگ، فاف ڈوپلیسی اور جیمز نیشام کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ کرس گیل، ٹم ساؤتھی اور آندرے رسل وینکوور نائٹس کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وینیپگ ہاکس کی ٹیم میں کرس لین، ڈوین براوو، جے پی ڈومینی اور ڈوین اسمتھ جیسے نامور کرکٹرز شامل ہیں۔
ڈیرن سیمی، شکیب الحسن، کولن منرو، لینڈل سمنز اور آندرے فیلچز بریمپٹن وولوز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ چھ ٹیموں پر مشتمل گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلا جائے گا۔ وینکوور نائٹس کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 2019 میں مجموعی طور پر 25 میچز کھیلے جائیں گے۔