پاکستانی کرکٹرز کے کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں معاہدے ہو گئے۔ چھ قومی کرکٹرز گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہد آفریدی اور وہاب ریاض بریمپٹن وولوز کی نمائندگی کریں گے۔ وینیپیگ ہاکس نے جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کو ٹیم میں منتخب کر لیا۔
شعیب ملک گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں وینکوور نائٹس کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایڈمنٹن رائلز نے شاداب خان اور محمد نواز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ایونٹ میں کل چھ ٹیم ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلا جائے گا۔ وینکوور نائٹس کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 2019 میں مجموعی طور پر 25 میچز کھیلے جائیں گے۔