Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2015 میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے کھانے کے بعد انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں بڑی تبدیلی آئی۔ اوئن مورگن نے ٹیم کی جارحانہ انداز میں قیادت کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو ون ڈے کی نمبرون ٹیم بنا دیا۔ معین علی کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کرکٹ میں آنے والے انقلاب کے دوران ٹیم کا حصہ ہونے پر انھیں فخر ہے۔
معین علی نے اپنے ون ڈے کیریئر کا 100واں میچ رواں ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ معین علی نے کہا کہ یہ ان کا خواب تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے 100 ون ڈے میچز کھیلیں۔
کپتان اوئن مورگن کے افغانستان کے خلاف ریکارڈ چھکوں کے حوالے سے معین علی نے کہا کہ 17 چھکے بہت زیادہ ہیں لیکن سب سے بڑا چھکا میں نے مارا ہے۔