Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد کے حوالے سے جہاں سابق قومی کرکٹرز پریشان ہیں وہیں بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو بھی ان کی کپتانی کی فکر ہے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ رواں ورلڈکپ میں اگر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کیا تو میرے خیال سے وہ بھی کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
ایک اور سابق بھارتی کرکٹر اجے جدیجا نے کہا کہ پاکستان کو اگر سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنا ہے تو انھیں جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ فائنل چار ٹیموں میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے چاروں میچز جیتنا ہوں گے، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان کا ورلڈکپ 2019 میں سفر اختتام کو پہنچ سکتا ہے۔ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ اتوار کو ساؤتھ افریقہ کیخلاف کھیلے گی۔