Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ 25 جون کو کھیلا جائے گا لیکن میدان سے باہر دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز میں نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل ہسی اور سابق انگلش آف اسپنر گریم سوان ایک دوسرے پر طنز کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے قبل دونوں سابق کرکٹرز تبصرے کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے تو گریم سوان نے کہا کہ ہر کوئی یہی سوچ رہا ہے کہ انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست ہو جائے گی جیسے آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اپ سیٹ کیا۔
مائیکل ہسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ نمبرون ٹیم ہے اور پچھلے تین، چار سال سے وہ زبردست کرکٹ کھیلتے آ رہے ہیں، خاص طور پر اس وقت سے جب سے انھوں نے گریم سوان جیسے کھلاڑیوں سے نجات حاصل کی۔