پاکستان نے رواں ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ 16 جون کو کھیلا تھا جہاں قومی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ روایتی حریف کے خلاف میچ میں بھارت کی بیٹنگ کے دوران کپتان سرفراز احمد جمائیاں لے رہے تھے، ان کی جمائیاں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیں اور اس کے بعد انھیں شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سرفراز احمد پر ہونے والی مسلسل تنقید کی وجہ سے سابق کپتان وسیم اکرم بھی پریشان ہو گئے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ تنقید کرنے والے لوگوں کے پاس بہت زیادہ وقت ہے، ان کو اس بات کا احساس نہیں ہے کہ جب کھلاڑی پریشان ہوتا ہے یا پریشر میں ہوتا ہے تو جمائی آ جاتی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد بہت شریف انسان ہے اور وہ رات دیر تک باہر نہیں رکتا۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے وہ بھارت کے خلاف میچ سے دو تین روز پہلے کی ہے۔