Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے ورلڈکپ میں ابھی چار میچز ہوئے ہیں جس میں سے صرف تین میچز مکمل ہو سکے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ ابھی تک اوپننگ بیٹسمین روہت شرما اپنی ٹیم کے سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے چار میچوں کی تین اننگز میں 159.50 کی اوسط سے 319 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 97.55 کا ہے۔
روہت شرما رواں عالمی کپ میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنا چکے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 140 رہا ہے جو کہ انھوں نے پاکستان کے خلاف بنایا تھا۔ عرفان پٹھان نے ٹویٹر صارفین سے سوال پوچھا کہ آدھا ورلڈکپ مکمل ہو چکا، رواں عالمی کپ کا ٹاپ اسکورر کون ہو گا؟ انھوں نے لکھا کہ میرے خیال میں روہت شرما یہ ریس جیت جائیں گے۔