Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔ پہلے ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔ اس کے دو روز کے بعد لیڈز کے میدان پر انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ سری لنکا کی اس شاندار فتح پر شائقین کرکٹ خوشی سے جھوم اٹھے اور سب نے آئی لینڈرز کو یادگار فتح پر مبارکباد پیش کی۔
233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم میدان میں اتری تو سری لنکا کی جیت کے امکانات صرف چار فیصد تھے۔ ایک ٹویٹر صارف نے یہ تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اپنا جذبہ بڑھانا چاہتے ہوں تو یہ تصویر اپنے پاس محفوظ کر لیں۔ کسی نے لکھا کہ ایک بات کا یقین ہو گیا ہے کہ انگلینڈ ورلڈکپ جیت نہیں سکتا۔
ایک شخص نے لکھا کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ میں ہونے والے کمنٹری سننے کے لائق تھی جبکہ سری لنکن کپتان دموتھ کرونارتنے نے اپنی ذمہ داری بہت اچھے انداز میں نبھائی۔