Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ کا سفر مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے۔ میزبان ٹیم کو اپنے اگلے تین میچز آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف کھیلنے ہیں جو کہ مضبوط ٹیمیں تصور کی جا رہی ہیں۔
انگلینڈ کیلئے مزید پریشان کن خبر یہ ہے کہ وہ ورلڈکپ 1992 کے بعد سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کو کسی بھی عالمی کپ میں شکست نہیں دے سکا ہے۔
انگلش ٹیم نے 1992 کے عالمی کپ کے بعد ان تینوں ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر ورلڈکپ کے دس میچز کھیلے اور ہر مرتبہ انگلینڈ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میزبان ٹیم کی دو یا تین شکستوں کا فائدہ پاکستان کو ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے شاہینوں کو یہ بات یقینی بنانا ہو گی کہ وہ اپنے باقی چار میچز میں کامیابی حاصل کرے۔