Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے کئی حسین یادیں وابستہ ہیں۔ پاکستان نے 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اسی گراؤنڈ پر جیتا جبکہ کئی یادگار ٹیسٹ میچز میں بھی فتح حاصل کی جس میں 2016 کا وہ ٹیسٹ بھی شامل ہے جس میں پاکستان نے فتح حاصل کرکے پش اپس لگائے تھے لیکن اس تاریخی میدان پر پاکستان کا ون ڈے ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔
ورلڈکپ 1999 کے فائنل میں پاکستان کو اسی گراؤنڈ پر شکست ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر پاکستان نے اس گراؤنڈ پر 11 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے چار میں کامیابی ملی اور سات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
اس میدان پر پاکستان کا سب سے زیادہ اسکور 265 اور سب سے کم اسکور 132 ہے۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ پہلی مرتبہ اس گراؤنڈ پر مدمقابل ہورہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ نے یہاں چار میچز کھیلے اور اسے بھی صرف ایک میں کامیابی ملی۔