Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں گیند بلے سے لگنے کے باوجود وکٹ نہ چھوڑنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن کی ایمانداری پر سوال اٹھ گئے۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔ 38ویں اوور میں عمران طاہر کی ایک گیند ویلیمسن کے بلے کو چھو کر گزری اور کوئنٹن ڈی کوک نے کیچ تھام لیا۔
ساؤتھ افریقہ نے اپیل ضرور کی مگر مشاورت کے بعد رویو نہ لینے کا فیصلہ ہوا۔ تھوڑی دیر بعد سکرین پر دکھایا گیا کہ گیند ویلیمسن کے بلے سے چھوتی ہوئی گزری اور انھوں نے پھر بھی وکٹ نہیں چھوڑی۔
ساؤتھ افریقہ کے سابق کھلاڑی پال ایڈمز نے سوال اٹھایا کہ کین ویلیمسن نے وکٹ کیوں نہیں چھوڑی کیا؟ شائقین کرکٹ نے بھی سوشل میڈیا پر کین ویلیمسن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔