Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی شمولیت کی مخالفت کردی۔ اپنے ایک بیان میں ناصر حسین نے کہا کہ ہمیں ماضی میں نہیں رہنا چاہیے اگر ہم پاکستان ٹیم کو دیکھیں تو وہ مسلسل محمد حفیظ اور شعیب ملک کو موقع دے رہی ہے، پاکستان ٹیم کو نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔
اعداد و شمار کے مطابق ناصر حسین کی بات کچھ حد تک درست ثابت ہو رہی ہے کیونکہ شعیب ملک ورلڈکپ میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ شعیب ملک نے ورلڈکپ کے تین میچز میں صرف آٹھ رنز بنائے ہیں جس میں دو مرتبہ وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
محمد حفیظ کی کارکردگی شعیب ملک سے قدرے بہتر نظر آرہی ہے جنہوں نے انگلینڈ کیخلاف زبردست کارکردگی دکھا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا تھا۔