Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ کی بھرپور تیاری میں مصروف ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بولرز نے آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف کوشش کی لیکن تھوڑی بہتر بولنگ کرنی چاہیے تھی۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں نئی گیند سے آؤٹ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مخالف ٹیم کو شروع سے پریشر میں رکھا جائے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ اظہر محمود بولرز کے ساتھ بہت محنت کر رہے ہیں لیکن میچ میں بہت مشکل پیش آرہی ہے۔
تنقید کا جواب دیتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے لوگ انڈیا کے خلاف میچ کو جنگ سمجھ لیتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے جبکہ ذاتی حملے بھی نہیں کرنے چاہیے، لوگ اگر کرکٹ پر تنقید کریں گے تو ہم اسکو بہتر بنائیں گے۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ لڑکوں کا مورال بہت اچھا ہے اور ہم نے ہمیشہ پریشر میں اچھا کھیلا۔