Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم کو ویرات کوہلی اور کین ویلیمسن کے برابر دیکھنا چاہتے ہیں۔ شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ایک اچھے پلیئر ہیں اور تسلسل سے رنز بھی کررہے ہیں مگر ان میں ایک کمی ہے جسے دور کرنا ہوگا۔
سابق کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی اور کین ویلیمسن کی طرح بابر اعظم کو بھی بڑی اننگز کھیلنی چاہیے اور پچاس، ساٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ نہیں ہونا چاہیے۔ شعیب اختر نے بھی شاہد آفریدی کی بات سے اتفاق کیا۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو شکست ضرور ہوئی مگر ہمیں اب بھی ان کو سپورٹ کرنا چاہیے اور امید ہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ میں اچھا کم بیک کرے گی۔