Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں ہے جبکہ قیاس آرائیاں کی جا رہیں ہیں کہ ورلڈکپ کے بعد کپتان بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ سابق کپتان یونس خان نے سرفراز احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قومی ٹیم میں سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی کپتان بننے کی اہلیت نہیں رکھتا۔
سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والوں کو یونس خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو مصباح الحق کو کپتان بن کر ٹیم کو سنبھالنا ہوگا۔ سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے 2015 میں اظہر علی کو کپتان بنا کر غلطی کی تھی، اگر پھر کپتان تبدیل کیا گیا تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔
اس کے علاوہ یونس خان نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا کہ انھیں ذمہ داری لینی چاہیے، خاص طور پر ٹیم سلیکشن میں اپنی رائے دینی چاہیے۔