Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دس سال پہلے 21 جون 2009 کو یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتا تھا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ شاہینوں نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی اپنے نام کی۔
یونس خان نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں ہوا تھا مگر ایک دن میری اہلیہ نے انگلینڈ کے ایک اخبار کا کالم دکھایا جس میں پاکستان ٹیم پر بہت تنقید کی گئی تھی وہاں میں نے فیصلہ کیا کہ ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کر کے میں سب کو غلط ثابت کروں گا۔
انھوں نے بتایا کہ پھر پورے ایونٹ کے دوران میں نے وہ کالم سنبھال کر رکھا اور ہر میچ سے پہلے اس کالم کو دیکھ کا اپنا جذبہ بڑھاتا تھا۔ یونس خان نے کہا اس وقت ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری تھا، حالات بہت ناساز تھے، پوری ٹیم نے قوم کو خوش کرنے کے لیے ٹورنامنٹ میں خوب محنت کی اور ہم نے کامیابی حاصل کی۔