Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی ٹیم کو اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے کی کمی محسوس ہونے لگی ہے۔ جیسن روئے نے ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں نصف سنچری کے ساتھ آغاز کیا تھا اور بنگلہ دیش کیخلاف انھوں نے 153 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ان کے انجرڈ ہونے کے بعد جیسن روئے کو دو میچوں کیلئے آرام دیا گیا۔ افغانستان کے خلاف میچ میں جیمز ونس کو جیسن روئے کی جگہ موقع دیا گیا مگر وہ 26 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین میچ میں بھی میزبان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جونی بیئرسٹو اور جیمز ونس صرف 26 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم 212 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ میچوں میں جیسن روئے ٹیم کا حصہ ہوں گے لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو انگلیںڈ کیلئے مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔