Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین جوئے روٹ سری لنکا کیخلاف ایک روزہ کرکٹ میں 1,000 رنز مکمل کرنے والے پہلے انگلش بیٹسمین بن گئے۔ انھوں نے سری لنکا کیخلاف 57 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
جوئے روٹ سری لنکا کیخلاف 25 ون ڈے میچز میں 57.11 کی اوسط سے 1,028 رنز اسکور کر چکے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ رواں ورلڈکپ میں جوئے روٹ انگلینڈ ٹیم کیلئے رن مشین بنے ہوئے ہیں۔
وہ 6 میچوں میں تین نصف سنچریاں جبکہ دو سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں اور ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
انھوں نے 6 میچوں میں 84.80 کی اوسط سے 424 رنز بنا لیے ہیں مگر سری لنکا کے خلاف جوئے روٹ کی 57 رنز کی اننگز ٹیم کے کام نہ آسکی اور انگلینڈ کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔