Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے ورلڈکپ میں تیزترین 50 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جبکہ سابق بولر چمندا واس کو بھی اس ریکارڈ فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لستھ ملنگا ورلڈکپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بولر ہیں۔
ورلڈکپ میں سب زیادہ 71 وکٹیں آسٹریلیا کے گلین میکگرا کے نام ہیں اور 68 وکٹوں کیساتھ سری لنکا کے ہی مرلی دھرن اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ ورلڈکپ میں وسیم اکرم کی وکٹوں کی تعداد 55 ہے۔
انگلینڈ کیخلاف چار شکار کر کے لستھ ملنگا ورلڈکپ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے چوتھے بولر بنے۔ لستھ ملنگا 25 اننگز میں 51 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔