پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کو بھی بولنے کا موقع دے دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم سے بہتر ہماری ٹیم ہے اور پاکستانی ٹیم کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہم سے مدد لے لینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکنیکل، کوچنگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچز میں افغانستان نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ راؤنڈ میچز میں اب تک پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ نہیں ہوا ہے۔ دونوں ٹیمیں 29 جون کو لیڈز میں مدمقابل ہوں گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔