عمران خان کے ہاتھ میں پاکستان کی باگ دوڑ ہے مگر وہ کرکٹ سے بھی دور نہیں رہ سکتے اسی لیے وقتاً فوقتاً کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ٹیم کو اپنے مفید مشوروں سے نوازتے رہتے ہیں جس کے لیے عمران خان ٹویٹر کا سہارا لیتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی بھی ٹویٹر پر اپنی ٹیم کو پیغامات جاری کر کے عمران خان کی نقل کرنے لگے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نے شیکھر دھون کو خصوصی پیغام بھیجا اور کہا کہ پیارے دھون بےشک پچ آپ کو یاد کر رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ جلد از جلد صحتیاب ہو کر نا صرف واپس آئیں گے بلکہ اچھی کارکردگی بھی دکھائیں گے۔
نریندری مودی نے مزید کہا کہ قوم کو آپ کے رنز کی بدولت کامیابی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں۔