ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ورلڈکپ میں پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور اس کے بیٹسمینوں کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے لیکن ہاشم آملہ پاکستان کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے تین اہم بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملر کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ ڈی کوک نے پاکستان کے خلاف 12 ون ڈے میچز کھیلے اور 34.91 کی اوسط سے 419 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر پاکستان کے خلاف 21 ون ڈے میچوں میں 25 اوسط سے 376 رنز اسکور کر سکے۔ فاف ڈوپلیسی 16 میچوں میں پاکستان کے خلاف 459 رنز بنا سکے۔ ہاشم آملہ کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف اچھا ہے اور وہ شاہینوں کے خلاف 24 میچز میں 3 سنچریوں کی مدد سے 1,045 رنز اسکور کرچکے ہیں۔