Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈکپ کے چھ میں سے دو میچز میں فتح حاصل کرسکی ہے۔ بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اگلے تینوں میچز جیتنا ہوں گے اور دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا جس وجہ سے ان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل نظر آرہی ہے۔
تمیم اقبال نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد ہمارا ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا اور نہ ہم نے ہار مانی ہے، ہم سیمی فائنل میں جانے کے لیے جان لڑادیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے ذہن میں کوئی منفی بات نہیں ہے،، سب پر عزم ہیں کہ اگلے تینوں میچز جیتیں گے۔
بیٹسمینوں کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے تمیم اقبال نے کہا کہ ہم نے کچھ خاص نہیں کیا بس تمام بیٹسمینوں میں اعتماد آگیا ہے جس وجہ سے پرفارمنس اچھی ہورہی ہے۔