Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مہندر سنگھ دھونی کو بہترین کپتان، بہترین بلے باز اور بہترین وکٹ کیپر تو مانا جاتا ہی ہے مگر اب ان کو نیٹ پر اسپن بولنگ کی پریکٹس کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ ریشب پانٹ کو شیکھر دھون کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا جا چکا ہے جو کہ اچھے وکٹ کیپر بیٹسمین تصور کیے جاتے ہیں۔
ریشب پانٹ کی ٹیم میں موجودگی کے باعث کہیں دھونی اگلے میچز میں ہمیں بولنگ کرتے ہوئے دکھائی تو نہیں دیں گے؟ یاد رہے کہ 2009 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں دھونی باقاعدہ طور پر بولنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دھونی نے دو اوورز کروائے تھے جس میں انھوں نے چودہ رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا اور اس میچ میں دھونی کی جگہ دنیش کارتھک نے وکٹ کیپنگ کی تھی۔ دھونی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بولنگ کروا چکے ہیں۔