Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں حارث سہیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں موقع دیا گیا تو وہ صرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ اس میچ کے بعد حارث سہیل کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ ایک نئے روپ میں نظر آئے اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔
حارث سہیل نے 38 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جو رواں ورلڈکپ میں پاکستان کی سب سے تیز نصف سنچری ثابت ہوئی۔ نصف سنچری کے بعد بھی حارث سہیل کا بلا نہ رکا اور انھوں نے 59 گیندوں پر 89 رنز اسکور کیے۔
ان کے 89 رنز میں تین چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ حارث سہیل نے پاکستان کو 308 رنز تک پہنچنے میں مدد دی۔ ان کی اس اننگز کے بعد اب شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی مشکل نظر آرہی ہے۔