Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لارڈز کا تاریخی میدان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی شائقین ٹیم سے ناراض ضرور ہوئے مگر قومی ٹیم لارڈز پہنچی تو لارڈز کا تاریخی میدان ہرا بھرا ہوگیا۔
پاکستانی شائقین سے 'ہوم آف کرکٹ' کھچا کچھ بھرگیا اور اس طرح لارڈز، لاہور میں تبدیل ہوگیا۔ کوئی پاکستان پرچم کےڈیزائن کا لباس پہن کرآیا تو کسی نے چہرے کو سبزو سفید رنگوں سے رنگ دیا۔
مرد ہوں یا خواتین، بچے ہوں یا بڑے، گرین شرٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرکسی نےاسٹیڈیم کا رخ کیا۔ اسٹیڈیم میں ڈی جے نےپاکستانی ملی نغمہ چلا کرشائقین کا جوش مزید بڑھادیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے ہمراہ میچ دیکھا۔ بھارتی شائقین بھی پاکستانی دوستوں کے ساتھ گرین شرٹس کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔