Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساؤتھ افریقپ کے خلاف کامیابی تو حاصل کرلی مگر کپتان سرفراز احمد جیت کے باوجود پریشان ہیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہر کھلاڑی نے اس جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم اور حارث سہیل نے جس طرح بیٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے، اس کے بعد بولرز نے بھی ساؤتھ افریقی بیٹسمینوں پر دباؤ برقرار رکھا۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہمیں جیت ضرور ملی مگر اگلے میچز سے پہلے ہمیں اپنی فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ آج بھی ہم نے پانچ سے چھ کیچز ڈراپ کیے ہیں۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اب تک سب سے زیادہ کیچز ڈراپ کرنے والی ٹیم ہے اور اس کا اگلے میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ 26 جون کو ہوگا۔