Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آخری لمحات میں ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے والے محمد عامر نے ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا۔ محمد عامر نے رواں ورلڈکپ میں پانچ میچز کھیل کر سب سے زیادہ پندرہ وکٹیں اپنے نام کرکے بہترین بولرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے۔ محمد عامر کے علاوہ پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے بھی پندرہ، پندرہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
اس ورلڈکپ میں محمد عامر صرف وکٹیں نہیں لے رہے بلکہ ان میں پرانے محمد عامر کی جھلک بھی نظر آرہی ہے۔ محمد عامر کو واپسی کے بعد سے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹسمینوں کے خلاف گیند ان سوئنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا مگر ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں انھوں نے زبردست ان سوئنگ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
پانچ میچز میں پندرہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے محمد عامر کا کردار اگلے میچز میں بھی پاکستان کے لیے بہت اہم ہوگا۔