Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر اپنے فینز کو مایوس کردیا اور ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ ساؤتھ افریقی ٹیم سارا سال باہمی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹتی ہے اور آئی سی سی ایونٹس میں تو جیسے کھیلنا ہی بھول جاتی ہے۔
گزشتہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم رواں میگا ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئی۔ ساؤتھ افریقہ نے ورلڈکپ 2019 میں اب تک سات میچز کھیل لیے ہیں اور ایک ہی فتح حاصل کرسکی جبکہ پانچ میچز میں اسے شکست ہوئی۔ افغانستان کے بعد ساؤتھ افریقہ ورلڈکپ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے سب سے نچلے درجے پر کھڑے ہیں، ہم نے ایونٹ میں بہت برا کھیلا جس وجہ سے پے درپے شکستیں ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے دو میچز جیت کر اچھے نوٹ پر ورلڈکپ کا اختتام کرنا چاہتےہیں۔