Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کا ماننا ہے کہ موجودہ کیوی ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ نیوزی لینڈ اب تک ورلڈکپ میں ناقابل شکست ہے جبکہ کیوی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ میک کولم کا کہنا ہے ٹیم ورلڈکپ میں عمدہ پرفارم کرتی آ رہی ہے جبکہ سیمی فائنل کیلئے بھی تقریباََ کوالیفائی کر چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کین ویلیمسن ٹیم کو شاندار انداز میں لے کر چل رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں بولرز اور بیٹسمینوں نے بہت ذمہ دارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میک کولم نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے نیوزی لینڈ اس بار ورلڈکپ اپنے نام کرے گا۔ یاد رہے ورلڈکپ 2015 میں کیوی ٹیم فائنل تک ناقابلِ شکست رہی تھی اور انھیں فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔