ویسٹ انڈیز کے خلاف سلو اوور ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ مانچسٹر کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ وقت پر ایک اوور کم کروایا جس کے بعد میچ ریفری نے کیوی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔ آرٹیکل 2.22 کے تحت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ کپتان کین ویلیمسن پر بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ کین ویلیمسن کی قیادت میں اگر نیوزی لینڈ ٹیم میگا ایونٹ میں ایک اور مرتبہ سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئی تو کیوی کپتان کین ویلیمسن کو ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔