Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم شدید تنقید کی زد میں رہی جبکہ میچ میں مایوس کن کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کا باہر آنا جانا بھی دشوار ہو گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص سرفراز احمد کے خلاف نہایت غیراخلاقی زبان استعمال کرتا نظر آ رہا تھا لیکن قومی ٹیم کے کپتان اس شخص کو جواب دیے بغیر وہاں سے گزر گئے۔
اس ویڈیو کے بعد کپتان کو شائقین اور کئی کرکٹرز کی جانب سے سپورٹ ملی۔ سرفراز احمد کی حمایت کرنے والوں میں بھارت کے بالی ووڈ اسٹار ریتیش دیش مکھ بھی شامل ہو گئے۔
ریتیش دیش مکھ نے ٹویٹر پر کہا کرکٹ کی تاریخ میں ہر کپتان کو اپنے کیریئر کے کسی نہ کسی اہم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر سرفراز احمد اس طرح کے رویے کے مستحق نہیں۔ انھوں نے لکھا یہ تو دیکھ لیں کہ ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے۔