Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت نے افغانستان کیخلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی مگر فتح کے باوجود ویرات کوہلی مشکل میں پڑ گئے۔ افغانستان کے خلاف میچ میں زیادہ اپیلیں کرنا بھاری پڑ گیا اور آئی سی سی نے ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد کر دیا۔ ویرات کوہلی نے کئی غیر ضروری اپیلیں کیں اور اپیل کرنے کے بعد وہ جارحانہ انداز میں علیم ڈار کے پاس چل کر گئے۔
آن فیلڈ امپائر علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگورتھ نے ویرات کوہلی کی اپیلوں کو رپورٹ کیا جس کے بعد آئی سی سی نے کوہلی پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ بھارتی کپتان نے جرمانہ قبول کر لیا جس کے بعد اب مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔ آن فیلڈ امپائرز کے ساتھ الجھنے کی وجہ سے ویرات کوہلی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔