Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویرات کوہلی کا شمار ون ڈے کرکٹ کے بہترین بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے مگر اب وہ بطور کپتان بھی ایک کے بعد ایک ریکارڈ بنائے جا رہے ہیں۔ افغانستان کیخلاف فتح حاصل کر کے ویرات کوہلی بھارت کے پہلے کپتان بن گئے جنہوں نے ایشیاء سے باہر بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مسلسل 9 ایک روزہ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہو۔
جنوری 2019 سے اب تک بھارت نے ایشیاء سے باہر کھیلے گئے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور یہ پہلا موقع نہیں جب ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا بلکہ 2018 میں بھی بھارتی ٹیم نے ایشیاء سے باہر مسلسل 9 ایک روز میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔
ویرات کوہلی سے پہلے مہندر سنگھ دھونی اور سورو گنگولی کی قیادت میں بھارت نے ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 8، 8 کامیابیاں حاصل کی تھیں۔