پاکستانی کرکٹ فینز بھارت سے شکست کو پس پشت ڈال کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ سے جیتنے کے بعد وہی فینز جو بھارت سے شکست پر غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے اب پاکستان کے حق میں ٹویٹس کر رہے ہیں۔ ایک کرکٹ فین نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کو اپنی منزل تک پہنچنا ہے تو فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دینا ہو گی۔
ایک شخص نے کہا کہ ٹیم انڈیا ہم سے ڈرو، ہم وننگ ٹریک پر آ گئے ہیں اور ایک بار پھر ہم فائنل میں ٹکرائیں گے۔ ایک کرکٹ دیوانے نے کہا کہ پاکستان نے زبردست طریقے سے کم بیک کیا جس میں حارث سہیل کا کردار شاندار رہا۔
پاکستانی ٹیم کے مداح نے کہا کہ ہمیں صرف بھارت سے جیت چاہیے تھی اور ساؤتھ افریقہ سے جیتنا کافی نہیں ہے بلکہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے ابھی دور تک جانا ہے۔ ایک اور فین نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو جواب میں پاکستان ہمیشہ شاندار کھیل پیش کرتا ہے۔