Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اوپنزز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا مگر امام الحق اور فخر زمان 44، 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے بابر اعظم 69 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔ ورلڈکپ کے آغاز سے اب تک کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔
محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف 84 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں حارث سہیل 89 رنز پر ہمت ہار گئے۔ ورلڈکپ میں تقریباََ تمام بڑی ٹیموں کے بیٹسمینوں نے سنچری اسکور کر لی ہے۔
پاکستانی بیٹسمین سیٹ ہونے کے باوجود سنچری اسکور کرنے میں اب تک ناکام ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اگلے میچز میں قومی بیٹسمین سنچری اسکور کر پائیں گے یا ورلڈکپ سنچری کے بغیر ہی گزر جائے گا۔