ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا مگر عمران طاہر کے سامنے دون��ں اوپنرز نے ہتھیار ڈال دیے۔ عمران طاہر نے پہلے فخر زمان کو پویلین بھیجا اور پھر امام الحق کو آؤٹ کیا۔ اسی کے ساتھ عمران طاہر ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
عمران طاہر ساؤتھ افریقہ کی جانب سے تیسرا ورلڈکپ کھیل رہے ہیں اور ان کی وکٹوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔ ان سے پہلے ایلن ڈونلڈ 38 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔ اس فہرست میں شان پولک تیسرے، مورنی مورکل چوتھے اور ڈیل اسٹین پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
عمران طاہر نے پاکستان کے خلاف دس اوورز میں 41 رنز دے کر دو اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ عمران طاہر ورلڈکپ 2019 میں کل سات میچز کھیل کر دس کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔