Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنا ہے تو اپنے تمام تینوں میچز جیتنا ہوں گے لیکن قومی ٹیم کو اپنی فیلڈنگ بہتر کرنا ہو گی۔ پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی تو حاصل کر لی مگر ناقص فیلڈنگ نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔
پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں چھ کیچز ڈراپ کیے۔ پاکستان ٹیم نے بڑے بڑے پلیئرز کے کیچز ڈراپ کیے اور ان پلیئرز نے اگر ان مواقعوں کا فائدہ اٹھایا ہوتا تو پاکستان کو شکست بھی ہو سکتی تھی۔
محمد عامر نے تین، سرفراز احمد، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک، ایک کیچ چھوڑا جبکہ قومی ٹیم مجموعی طور پر اس میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ چودہ کیچز ڈراپ کر چکی ہے۔
انگلینڈ نے بارہ، نیوزی لینڈ نے نو اور ساؤتھ افریقہ نے آٹھ کیچز ڈراپ کیے ہیں۔ بھارت نے اب تک بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک کیچ ڈراپ کیا ہے۔