پاکستان کے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بنے۔ ماسوائے آسٹریلیا کے شاداب خان نے ورلڈکپ کے تمام میچز کھیلے اور اب تک پانچ وکٹیں حاصل کر پائے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاداب خان نے شاندار بولنگ کی اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شاداب خان نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس اوورز میں 50 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ساؤتھ افریقی بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کی وکٹ ان کے ون ڈے کیریئر کی 50ویں وکٹ تھی اور یہ کارنامہ انھوں نے اپنے 38ویں میچ میں انجام دیا۔ شاداب خان پانچ ٹیسٹ میچوں میں 12 اور بتیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 44 وکٹیں لے چکے ہیں۔