Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے خلاف میچ میں کپتان سرفراز احمد جمائی لے رہے تھے اور یہ منظر اسکرین پر تمام لوگوں نے دیکھا۔ قومی ٹیم کے کپتان کو جمائی لینے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سرفراز احمد سے پریس کانفرنس میں اس حوالے سے سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ میں صرف جمائی لے رہا تھا اور یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے جمائی لے کر کوئی گناہ نہیں کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے میری جمائی کو جواز بنا کر بہت تنقید کی جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ قومی ٹیم پر ہونے والی تنقید پر کپتان نے کہا کہ اگر میں نے کچھ بولا تو پھر بات بڑھ جائے گی۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ جو ہم پر تنقید کر رہے ہیں ان کی نظر میں تو ہم پلیئر ہی نہیں ہیں، وہ خدا بن کر ٹی وی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے پاکستانی شائقین جذباتی ہیں، جتنا درد ان لوگوں کو ہوتا ہے اس سے زیادہ ہمیں ہوتا ہے۔